بدھ , 24 اپریل 2024

غرب اردن میں کشیدگی، اسرائیلی اخبار نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے موقر اخبار’ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے اور فلسطینیوں میں پایا جانے والا غم وغصہ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں نے حکومت کو غرب اردن میں‌پائی جانے والی کشیدگی کے حوالے سے خبردارکیا ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی اداروں‌نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات کے دبائو میں اسرائیلی حکومت نے غرب اردن کے فلسطینیوں کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں ان کے رد عمل میں غرب اردن میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے ٹیکسوں کی رقوم روکنے کےغرب اردن میں امن وامان کی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔صہیونی فوج کی طرف سے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی آسانی کے ساتھ غرب اردن کے علاقوں میں کشیدگی پیدا کرسکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق فلسطینی اتھارٹی موجودہ حالات میں فلسطینی اسیران کےخاندانوں کی رقوم روکنے کی اہل نہیں اگر فلسطینی اتھارٹی ایسا کرتی ہے تو اس کے نتیجے میں غرب اردن کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …