بدھ , 12 مئی 2021

وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ اور جلسے سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے جہاں وہ جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سندھ کے پسماندہ ترین ضلع تھرپارکر میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کریں گے اور ان کی جانب سے تھر کے باسیوں کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تھرپارکر ترقیاتی پیکج میں پانی کے لیے خطیر رقم شامل ہوگی اور ترقیاتی پیکج کے تحت ضلع میں مختلف ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …