جمعرات , 18 اپریل 2024

بابری مسجد کی زمین کا معاملہ، بھارتی سپریم کورٹ نے ثالثی کمیٹی بنا دی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بابری مسجد کی زمین کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ نے ثالثی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ایک ہفتے میں کام شروع کرے گی۔ہندوستان کے شہر ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو 1992 میں جنونی ہندووں نے حملہ کر کے گرا دیا تھا۔ موجودہ بھارتی برسراقتدار پارٹی، بی جے پی اس فرقہ وارانہ عمل میں نہ صرف شریک تھی بلکہ اس کے رہنما ایل کے ایڈوانی بابری مسجد شہید کرنے والے ٹولے کی قیادت بھی کرتے رہے۔

انتہا پسند ہندووں کا مضحکہ خیز دعوی یہ ہے کہ بابری مسجد کا مقام دراصل رام جنم بھومی ہے، حالانکہ بابری مسجد 16ویں صدی عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔ اب بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین کے معاملے پر 3 رکنی ثالثی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …