ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت کا جنگی جنون، روس سے ایٹمی آبدوز لیز پر لینے کا معاہدہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس کے ساتھ ایٹمی آبدوز 10 سال کیلئے لیز پر لینے کا معاہدہ کیا ہے ۔ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں، معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے ۔ روس بھارتی بحریہ کو 2025 تک اکولا کلاس آبدوز، جس کا نام چکرا سوم ہے ، فراہم کرے گا۔ یہ تیسری روسی آبدوز ہو گی جو بھارتی بحریہ لیز پر لے گی۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نرملا ستھارمن نے فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت آرمی ہیڈکوارٹرز سے 229 آفیسرز کی دوسری جگہ تقرری کی جائیگی، ڈپٹی چیف فار ملٹری آپریشنز اینڈ سٹریٹجک پلاننگ کا نیا عہدہ بنایا جائیگا جبکہ انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے کیلئے ایک نیا ونگ بھی تشکیل دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق یہ اصلاحات 12 آزادانہ ریسرچ سٹڈیز کے بعد منظور کی گئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …