منگل , 11 مئی 2021

شکست کا خوف:مودی الیکشن ملتوی ایمرجنسی نافذ کر سکتے ہیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اندرونی حلقے اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ موجودہ سیاسی حالات دن بدن نریندر مودی کی دوبارہ کامیابی کیلئے خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔اگر کشمیر یا بھارت میں کوئی حادثہ رونما ہو گیا تو اس کو بنیاد بنا کر نریندر مودی ایمرجنسی ڈیکلیئر کر سکتے ہیں اور الیکشن کے التوا کا اعلان کر کے وہ اپوزیشن جماعتوں کو سرپرائز دے سکتے ہیں۔ اس اہم ایشو پر قانونی ماہرین کی بھی رائے لی جا رہی ہے ۔

تاجیندر نیجر کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر اور عالمی سطح پر اسوقت مودی کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا نے تو بھارتی وزیراعظم کو جھوٹا قرار دیدیا کہ پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کے دوران تین سو دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی سوائے بے بنیاد پروپگنڈا کے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ” ہمارا چوکیدار چور ہے ” کا سلوگن ملک بھر میں کافی پاپولر ہو چکا ہے ۔

دوسری جانب انتہا پسند جماعت آر ایس ایس ہر صورت میں 2019ء کا الیکشن جیتنا چاہتی ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اگر مودی نے انتخابات میں شکست کے ڈر سے ایمرجنسی کا نفاذ کیا تو کانگریس و دیگر اپوزیشن جماعتیں اس فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکائیں گی۔

نریندرمودی کی سرکاری رہائشگاہ پر ہونے والے ایک اہم اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اگر سپریم کورٹ نے ایمرجنسی کے حکم کو معطل کر دیا تو پھر حکومت کے پاس پلان بی کیا ہو گا ۔پروفیسر حامد خان نے بتایا کہ مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے انڈین مجاہدین کو اندرون خانہ را سپورٹ کرتی ہے اس کے علاوہ بھی کئی فیک تنظیمیں بھارت میں ایکٹو ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …