جمعہ , 19 اپریل 2024

قرضوں کی ادائیگی کیلیے سرکاری زمین فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے سرکاری اراضی فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔قرضوں کا حجم بڑھتے بڑھتے 270کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے جس میں کمی کے لیے وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکاری اراضی فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت نجکاری کی محدود استعداد کار اور سخت قوانین و ضوابط کی وجہ سے فروخت کا عمل سست ہوسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …