منگل , 23 اپریل 2024

عالمی برادری امریکی پابندیوں کی مذمت کرے،ایرانی وزیر خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے وہ امریکہ کی جانب سے میڈیکل کے شعبے میں عائد کی جانے والی پابندیوں کی مذمت کرے۔وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام چھیاسٹھ نامور ایرانی سائنسدانوں کا خط ٹوئٹر پر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس موقع پرعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بالخصوص ایرانی عوام کی طبی ضروریات اور سائنسی ترقی کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرے۔امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو ایٹمی معاہدے سے یک طرفہ علیحدگی اختیار اور ایران مخالف پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکی پابندیوں میں براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ امریکی حکام رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے تہران کے خلاف بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف نے ایران پر عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کے خلاف دائر کی جانے والی درخواست، سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …