جمعرات , 18 اپریل 2024

خواتین کا عالمی دن: اقلیتی رکن کرشنا کماری نے سینیٹ کی کارروائی چلائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے عالمی دن پر ایوان بالا میں نئی تاریخ رقم، چئیرمین سینیٹ نے اجلاس کی صدارت سینیٹر کرشنا کماری کے حوالے کر دی۔کرشنا کماری سندھ سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئیں۔ کرشنا کماری کا کہنا تھا بہت فخر محسوس کر رہی ہوں، یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے۔

سینیٹ میں خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد سینیٹر نزہت صادق نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار کو سراہتا ہے، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …