جمعہ , 19 اپریل 2024

عظیم پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عظیم پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین چاہے یونیفارم میں ہوں یا گھر پر ان کا کردار بہت اہم ہے، خصوصی طور پر شہداؤں کے گھروں میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جب کہ عظیم پاکستانی خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …