منگل , 11 مئی 2021

میاں نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے: مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے پھر راضی نہ ہوئے۔ مریم نواز کہتی ہیں والد کی دل کی بیماری بگڑ رہی ہے۔رہنما ن لیگ مریم نواز کا اپنے ٹویٹ میں کہنا ہے کہ میاں نوازشریف سےملاقات ہوئی لیکن وہ علاج کیلئےراضی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جیل انتظامیہ سےدرخواست ہے کہ لائف سیونگ یونٹ قائم کیاجائے، نوازشریف ایک بڑی سیاسی جماعت کے قائد ہیں۔ میاں نوازشریف3بارپاکستان کےوزیراعظم رہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کی دل کی بیماری بگڑ رہی ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے گزشتہ روز بھی کوٹ لکھپت جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم، بھائی میاں شہبازشریف اور بیٹی مریم نواز نے ملاقات کی تھی جس میں فیملی نے میاں نوازشریف کو ہسپتال جانے کے لئے منانے کوشش کی لیکن نوازشریف نے اسپتال جانے سے انکار کیا۔ خیال رہے کہ میاں نواز شریف کو شکوہ ہے کہ حکومت ان کے علاج کے حوالے سے بھی سیاست کر رہی ہےاور مناسب علاج نہیں کروایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تضحیک برداشت نہیں کروں گا، عزت کی موت کو ترجیح دوں گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …