منگل , 23 اپریل 2024

امریکی اخبار نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے بی جے پی کا کچا چٹھا کھول دیا،اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے، پلواما حملے کے بعد بھارت میں انتہادرجے کی قوم پرستی کی لہرآگئی ہے اوراپنے ہی شہریوں کوغدارسمجھاجانے لگاہے۔کہیں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج ہے تو کہیں مقبوضہ وادی سے باہر بھارت کے مختلف علاقوں میں انتہا پسندوں کے کشمیریوں پر پہ در پہ حملے ۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت میں غداروں کی تلاش ہونے لگی ہے مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سے نکا لاجانے لگا۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھاہے کہ کرناٹک کے انجینئرسندیپ نے سوشل میڈیاپرلکھاتھاکہ بی جے پی لوگوں کی زندگیوں سے کھلواڑکررہی ہے جس پر ہندوانتہاپسندوں نے اسے سرعام مرغابنواکرمعافی منگوائی۔

بھارتی میڈیااپنی حکومت اورفوج پرسوال اٹھانےوالوں سے بدلہ لینے کی باتیں کررہاہے، اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنیوالوں کوپاکستان کامددگارٹہرایاجانے لگاہے، واشنگٹن پوسٹ کےمطابق مودی کے حکومت میں آنے کے بعدسے ہی انہتاپسندتشددپراترآئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومترار ے کو ریٹائرڈکرنل نے ملک مخالف کہااور کہاکہ پروفیسرکوتھپڑمارناچاہیے،جس ٹی وی شوپرپروفیسراورریٹائرڈ کرنل تھے اس کے میزبان کوقتل کی دھمکیاں ملیں جبکہ پروفیسراورریٹائرڈکرنل کے درمیان مباحثےکاسیگمنٹ بعد میں بھارتی ٹی وی کوسینسربھی کرناپڑا۔

دوسری جانب کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نے پروفیسرمادھومترارے کونکال دیا،اخبارکے مطابق انتہاپسندوں نے کشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کوآخری آپشن کہنے والی اہلکارکی بیوہ کوانتہاپسندوں کی شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …