اتوار , 9 مئی 2021

وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پروگرام کا افتتاح کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج ہفتے کو لاہور میں پنجاب انرولمنٹ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔پنجاب انرولمنٹ پروگرام کے تحت سو فیصد بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی پالیسی بنائی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی ہوگا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی کارروائیوں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کریں گے جبکہ گورنر پنجاب کے ساتھ بھی اہم ملاقات ہوگی۔خاتون اول بشریٰ عمران بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …