اتوار , 9 مئی 2021

ایس400 خریدنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے;امریکہ کا ترکی کو انتباہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ترکی کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے روس سے ایس 400 دفاعی میزائل خریدنے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق پینٹاگن کے ترجمان چارلی سامرز نے ترکی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترکی نے ایس 400 خریدنے کی کوشش کی تو امریکہ اور ترکی کے تعلقات پر اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور امریکہ اور ترکی کے درمیان ایف 35 جنگي طیارے اور پیٹریوٹ میزائل کے معاہدے منسوخ ہوسکتے ہیں۔

اس نے کہا کہ اگر ترکی نے ایس 400 خریدنے کا اقدام کیا تو امریکہ ایف 35 کا ترکی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردےگا۔ اس سے قبل ترکی کے صدر اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی عنقریب ایس 400 دفاعی میزائل کو خرید لےگا اورترکی کا آئندہ ایس 500 کو بھی خریدنے کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …