بدھ , 24 اپریل 2024

میک اپ سے مشہور شخصیات کا روپ دھارنے والی چینی خاتون

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر چینی میک اپ ماہرخاتون کی دھوم ہے۔ یہ خاتون کمال مہارت سے صرف میک اپ کے ذریعے حیرت انگیز طور پر اپنا حلیہ ایسے تبدیل کرتی ہیں کہ وہ کبھی آئن اسٹائن، تو کبھی مونا لیزا اور کبھی چارلی چیپلن دکھائی دیتی ہیں۔ اسی بنا پر ان خاتون کو ’انسانی گِرگِٹ‘ قرار دیا جارہا ہے۔

ہی یوہونگ کسی کا بھی چہرہ اپنے منہ پر لے آتی ہیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے یویامائکا کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے اور اب تک ان کے مداحوں کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ ان کی بعض تصاویر کو بہت سراہا گیا ہے اور اسے ناقابلِ یقین قرار دیا گیا ہے ان میں سے ایک تصویر میں وہ جونی ڈیپ دکھائی دے رہی ہیں۔

یوٹیوپ پر بھی لوگ ان کے دیوانے ہیں جہاں عام میک اپ سے وہ خود کو بدلتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ نیچے سب سے پہلے ہی یوہونگ کی تصویر ہے جبکہ اس کے آگے ان کے مختلف روپ ہیں جس میں وہ مشہور شخصیات کے روپ کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …