ہفتہ , 8 مئی 2021

اسرائیلی جرائم پر فلسطینی قوم کی مزاحمت مزید شدت اختیار کرے گی: حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے خبردار کیا ہےکہ صہیونی ریاست کی طرف فلسطینی قوم کے خلاف اجتماعی سزائوں کی پالیسی اسرائیل کو مہنگی پڑے گی اور اسرائیل کو اپنے جرائم کی سزا ضرور ملے گی۔حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم پر دشمن کو سزا ضرور ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی اور جبرو تشدد کی پالیسی سے فلسطینی قوم شکست خوردہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس سے مزاحمت کمزور ہوگی۔ فلسطینی قوم آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی اور ہماری مزاحمت جاری رہے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل مسلسل حماقتوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھر مسمار کرنے سے فلسطینی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی بلکہ یہ اور بھی طاقت پکڑے گی۔ بیان میں اسیر عاصم البرغوثی کے مکان کی مسماری کو صہیونی فوج کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری قوم کو کو البرغوثی خاندان پر فخر ہے۔ پورا البرغوثی خاندان مزاحمت کا پیکر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عید نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ گذرا ہوا سال ایران پر امریکا کے شدید ترین دباؤ …