جمعرات , 25 اپریل 2024

ق لیگ نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا خدشہ،مونس الہیٰ کو وفاقی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا معاملہ،مسلم لیگ( ق) نے پنجاب حکومت سے عدم تعاون کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق چودھری شجاعت اور نعیم الحق کی ملاقات میں فارمولہ طے کیا گیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی عملی اقدامات سامنے نہیں آسکے۔ مونس الہی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد سامنے نہیں آیا۔ شجاعت حسین اور نعیم الحق میں کابینہ کی توسیع پر اتفاق ہوا تھا، جبکہ ذراءٰ کے مطابق پرویز الہی کی جانب سے حکومت پر دباو بڑھانے کے لیے 2 روز قبل اجلاس بھی طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …