جمعرات , 25 اپریل 2024

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ؛اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قریبی انٹیلی جنس تعاون پر اتفاق کرلیا، وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ہفتہ کی شب ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی اور دوطرفہ باہمی تعلقات کی اہمیت کو دہرایا۔عمران خان اور حسن روحانی نے دو طرفہ باہمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہا کیا، ساتھ ہی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قریبی انٹیلی جنس تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر سے جلد دورہ ایران کے معاملے پر بھی گفتگو کی، ساتھ ہی ایران میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر دلی افسوس کا بھی اظہار کیا، بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی حالیہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ صورتحال مذاکرات کے ذریعے بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کررہا ہے اور موجودہ حالات میں برادر ملک ایران کا کردار بہت اہم ہے۔ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران 2 ہمسائے اور برادر ملک ہیں، جن کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی قریبی تعلقات ہیں، ان تعلقات سے خطے میں استحکام اور معاشی ترقی مرکزی مقام رہے گا، خطے میں امن کیلئے دونوں ملکوں کا کردار کلیدی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …