ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر ڈٹی ہے:خواجہ آصف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ آصف کا کہنا ہے حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر ڈٹی ہے، جان کو خطرہ ہوا تو ذمہ دار سرکار ہوگی، سیاسی انتقام بند کیا جائے۔لیگی رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کا خیال تھا ان کا علاج ہوگا لیکن علاج نہیں کیا گیا، اب نواز شریف نے ہسپتال منتقل ہونے سے مکمل منع کر دیا ہے، حکومت چاہتی ہے نواز شریف کا مرض مزید بڑھے، حکومتی پریشر کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی اپنا موقف نہیں دے پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے، نواز شریف ہسپتال میں زیادہ پریشان رہے، جیل میں وہ کچھ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …