جمعہ , 19 اپریل 2024

اترپردیش :تجاوزات کیخلاف کارروائی کی آڑ میں مسلمانوں کی پوری بستی جلا ڈالی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں پولیس بھی تحفظ کے بجائے انتہا پسندی پر اتر آئی۔تجاوزات کیخلاف کارروائی کی آڑ میں مسلمانوں کی املاک نذرآتش کی جانے لگیں۔ بھارتی پولیس نے اترپردیش کے علاقے میرٹھ میں بستی کی بستی نذرِ آتش کر ڈالی۔ 200سے زائد مکانات اور دکانیں راکھ ہو گئیں جبکہ نفرت میں اندھی بھارتی پولیس نے مساجد کو بھی نہ چھوڑا۔

پاکستان پر ہروقت ہرزہ سرائی کرنے والی بی جے پی سرکار اور کٹھ پتلی بھارتی میڈیا کو بھی چُپ لگ گئی۔بھارتی میڈیا واقعے کو دبانے کی کوشش میں لگی رہی۔ متاثرین نے اپنی درد کی داستانیں سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔پہلے تو پاکستان پر ہرزہ سرائی میں مصروف بھارتی میڈیا کو ہوش نہ آیا۔سوشل میڈیا کے ذریعے جب مظلوم بھارتی مسلمانوں کی آواز دنیا تک پہنچی تو آگ کی وجہ نامعلوم قراردیدی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …