جمعرات , 25 اپریل 2024

صرف 6 ملکوں میں مردو خواتین کے حقوق مساوی : ورلڈ بنک

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مردوں اور خواتین کو مساوی قانونی اور اقتصادی حقوق دینے والے ممالک کی تعداد صرف 6ہے ، ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا 187 ممالک کے مشاہدے کے بعد مکمل مساوات صرف چھ ممالک میں پائی گئی، واشنگٹن میں قائم ادارے نے 10 سال تک مالی اور قانونی عدم مساوات اور نقل و حرکت کی آزادی، زچگی، گھریلو تشدد اور اثاثہ جات کے انتظام کے حقوق جیسے پہلوؤں کا مشاہدہ کیا۔

ورلڈ بینک کی جانب سے صرف بیلجیئم، ڈنمارک، فرانس، لیٹویا، لیگزم برگ اور سویڈن کو ایسے ملکوں کی فہرست میں شامل کیا گیا جہاں ان تمام پہلوؤں پر دونوں جنسوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔جس کے بعد آسٹریا، آئرلینڈ، پرتگال، سپین، برطانیہ،آسٹریلیا، آئس لینڈ، سربیا ،پیرو ،جرمنی، موریشیئس ،ایکواڈور،امریکہ ،برازیل،چین ،روس،انڈیا ،انڈونیشیا ،بنگلہ دیش ،پاکستان،ایران،سعودی عرب ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …