پیر , 17 مئی 2021

روسی ایئرپورٹ پر امریکی سفارتی اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی دارالحکومت ماسکو کے مرکزی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے سامان سے مارٹر شیل برآمد کیا۔مقامی خبر رساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ روس کے سب سے بڑے شرمیتیوو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اسٹاف کو مارٹر شیل سے ملتی کوئی چیز ملی۔

بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تصدیق کی کہ یہ مارٹر شیل ہے، جس کے ساتھ ڈیٹونیٹر بھی ہے لیکن اس میں کوئی دھماکا خیز مواد نہیں تھا۔روس کی وزارت خارجہ نے سفارتی عملے کے سامان سے مارٹر شیل ملنے کو اشتعال انگیز قرار دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ‘اے ایف پی’ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے اب بیرون ملک کے بعد روس کی سرحدوں میں بھی ہماری سیکیورٹی کا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے رکن نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مارٹر شیل انہوں نے اپنے ذاتی مجموعے میں بطور شوق جمع کرنے کے لیے لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ اپنی اصل فلائٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور انہیں اگلی پرواز سے سفر کرنا پڑا۔وزارت خارجہ کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فرد کے امریکی فوج سے تعلقات ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی سفارتخانے کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے جواب کے منتظر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …