جمعہ , 19 اپریل 2024

خواتین کا عالمی دن، جرمن سفیر کا اسلام آباد کی خواتین پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کی خواتین پولیس کو شان دار انداز میں‌ خراج تحسین کیا.تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس اور تبصروں کے لیے معروف جرمن سفیر نے آج جو تصاویر شیئر کیں، اس میں اسلام آباد کی خواتین پولیس پولیس کے پروفیشنل ازم کو سراہا.

مارٹن کوبلر نے لکھا کہ انھوں‌ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد میں خواتین پولیس کی شاندار پریڈ کا مظاہرہ دیکھا۔انھوں نے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانےکی جانب بڑا قدم ہے.

مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی ضروریات کا خیال رکھنے کے لئے خاتون پولیس اہلکار لازمی ہونی چاہیے.یاد رہے کہ آج دنیا میں یوم خواتین منایا جارہا ہے، اس ضمن میں پاکستان میں بھی تقریبات، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا، جس میں‌عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …