ہفتہ , 20 اپریل 2024

آئندہ ہفتے مختلف ممالک کے سفیروں کا غزہ کا متوقع دورہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے مختلف ممالک کے سفیر 13 سال سے اسرائیلی ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کا دورہ کریں گے۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے متعدد عرب اور مسلمان ممالک کےسفیروں کی غزہ آمد متوقع ہے۔ غیرملکی سفیر غزہ میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں سفارتی سرگرمیاں علاقے کے اسرائیلی ناکہ بندی نرمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔قبل ازیں جمعہ کے روز مصری انٹیلی جنس کے وفد نے غزہ کا دورہ کیا جہاں وفد نے حماس کی قیادت سے بھی ملاقات کی تھی۔

اسرائیل نے گذشتہ 13 سال سے غزہ کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔اس عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیرملکی سفیر وہاں دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ سفارتی سرگرمیاں حماس اور جمہوریہ مصر کے درمیان رابطوں میں اضافے کا نتیجہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …