جمعرات , 25 اپریل 2024

نندی پور پراجیکٹ ریفرنس: سابق وزیراعظم راجا پرویز سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر قانون بابر اعوان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت شریک ملزمان میں بابر اعوان، سابق سیکریٹری قانون ریاض کیانی، مسعود چشتی، سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود، سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض محمود اور سابق سیکریٹری شاہد رفیع شامل ہیں۔

ملزمان پر نندی پور پراجیکٹ میں تاخیر کی وجہ سے قومی خزانہ کو 27 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے آج ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

واضح رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تعمیر ہوا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق 2005 میں بننے والے نندی پور پاور پراجیکٹ کی لاگت 22 ارب روپے سے 58 ارب روپے تک جاپہنچی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …