جمعہ , 7 مئی 2021

عادل الجبیرآج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر آج بھارت کے دورے پر پہنچیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق عادل الجبیر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے کے بعد بھارت جا رہے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

سعودی وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خصوصی پیغامات پہنچائے جب کہ ملاقات میں پاک سعودی عرب تعلقات اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

عید نوروز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ گذرا ہوا سال ایران پر امریکا کے شدید ترین دباؤ …