ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارتی انتخابات کا آغاز11اپریل کو، نتائج کااعلان 23 مئی کو ہو گا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی الیکشن کمیشن نے لوک سبھا کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، انتخابات کا آغاز گیارہ اپریل کو ہو گا جو انیس مئی تک جاری رہیں گے، حتمی نتیجے کا اعلان تئیس مئی کو ہو گا۔بھارتی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، بھارتی ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے انتخابات 11اپریل سے انیس مئی تک 7 مرحلوں میں منعقد ہونگے۔ لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کے لیے مرحلہ وار انتخابات کے چار مرحلے بالترتیب گیارہ، اٹھارہ، تئیس، انتیس اپریل کو ہونگے جبکہ باقی تین مرحلے چھ، بارہ اور انیس مئی کو انجام پائیں گے۔

سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اس بار مرکز میں حکومت کا فیصلہ لکھنو میں ہوگا کیونکہ سب سے بڑی آبادی والی ریاست اتر پردیش کے پاس لوک سبھا کی 80 نشستیں ہیں۔ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ان انتخابات کے بعد موجودہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی آسکتی ہے کیونکہ نریندر مودی انتخابی حربے کے طور پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو جان بوجھ کر ہوا دے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …