ہفتہ , 20 اپریل 2024

شہبازشریف کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں ضمانت کے خلاف قومی احتساب بیورو نے سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا ہےجو رواں ہفتے عدالت عظمیٰ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ سکینڈل میں ضمانت کی درخواست قبول کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے کیس تیار کر کے نیب ہیڈکوارٹرز بھجوا دیاہے جس کے بعد اپیل رواں ہفتے دائر کرنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کو آشیانہ اقبال ہاوسنگ کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گزشتہ برس اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب، شہبازشریف کے خلاف آشیانہ سکیم کا ٹھیکہ لطیف اینڈ کمپنی سے غیر قانونی طور پر منسوخ کروا کر پیراگون کی پراکسی کمپنی کاسا کو دلوانے کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …