منگل , 23 اپریل 2024

محمد اشتیہ کی بطورفلسطینی وزیر اعظم نامزدگی

رام اﷲ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے دیرینہ مصاحب محمد اشتیہ کو فلسطین کا وزیر اعظم نامزد کردیا، بعض تجزیہ کاروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد حماس کو مزید تنہا کرنا ہے ، الفتح کے نائب صدر محمود العود نے بتایا فلسطینی صدر محمود عباس کی پارٹی فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن محمد شتایہ کو نئی فلسطینی حکومت قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

واضح رہے محمد اشتیہ 1958 کو مغربی کنارے کے شہر نابلس میں پیدا ہوئے وہ ایک ماہر معیشت ہیں اور فلسطینی اکنامک کونسل کے وزیر بھی رہے ہیں، محمد اشتیہ سبکدوش وزیراعظم رامی حمداﷲ کی جگہ لیں گے ، رامی حمد اﷲ سیاسی طور پر آزاد تھے ، ان کی قیادت میں فلسطین کی مستعفی ہونے والی کابینہ فتح اور حماس کے درمیان مصر کی ثالثی میں قومی اتحاد کی حکومت کے لیے معاہدے کے بعد تشکیل پائی تھی اور اس کو حماس کی حمایت حاصل تھی ، تب دونوں جماعتوں میں مفاہمت کا ماحول تھا ، اب ایک مرتبہ پھر مغربی کنارے میں حکمراں فتح اور غزہ کی حکمراں حماس کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے نئی کابینہ میں فتح کو بالادستی ہوگی ، البتہ اس میں چھوٹی فلسطینی جماعتوں کی بھی نمایندگی ہوگی لیکن حماس کی اس میں شمولیت کا امکان نہیں ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …