ہفتہ , 8 مئی 2021

سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس، 12 سال بعد آج فیصلہ سنایا جائے گا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس میں بھارتی عدالت بارہ سال بعد آج فیصلہ سنائے گی، سانحہ میں جاں بحق 68 افراد میں بیشتر کا تعلق پاکستان سے تھا۔انڈیا میں پنچکلا کی قومی تفتیشی ایجنسی کی خصوصی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس بم دھماکے کے کیس میں آج فیصلہ سنائے گی، عدالت نے مقدمے میں سوامی اسیم آنند سمیت چار انتہا پسندوں کو ملزم ٹھہرایا ہے۔فروری 2007 کو اٹاری کے قریب سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکے سے ارسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تر پاکستانی تھے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …