منگل , 11 مئی 2021

جواد ظریف کی جنرل قاسم سلیمانی کو تمغہ ذوالفقار حاصل کرنے پر مبارکباد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کورہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے تمغہ ذوالفقارعطاکرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ایرانی وزير خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کے رہنما خطے کو باثبات بنانے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …