بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والاملک بن جائے گا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ تیل کی برآمد کے حوالے سے حالیہ مہینوں میں تیزی کے ساتھ ترقی کرتے ہوئے 60 سال میں پہلی بار دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک بننے جا رہاہے۔گزشتہ برس دسمبر تک امریکہ کی تیل کی درآمدات زیادہ اور برآمدات کم تھیں۔ دسمبر2018ءمیں پہلی بار امریکہ کی برآمدات، درآمدات سے بڑھ گئیں اور وہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ ایسا پچھلے 75برسوں میں پہلی بار ہوا تھا، اور اب تک کے اگلے تین مہینوں میں اس کی تیل کی پیداوار میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے جس کے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک امریکہ تیل برآمد کرنے میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک بن جائے گا۔

میل آن لائن کے مطابق گزشتہ 10سالوں میں امریکہ نے اپنی تیل کی پیداوار میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے اور اس میں نمایاں اضافہ حالیہ مہینوں میں دیکھنے میں آیا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے پیئرمیئن کے علاقے میں، نیومیکسیکو میں، جنوبی ڈکوٹا کے بیکن اور ریاست پنسلوانیا کے علاقے مرسلز میں تیل کے ہزاروں کنویں ہیں جن سے تیل نکالا جا رہا ہے۔ ان کنوؤں پر امریکہ برسوں سے کام کر رہا تھا۔ اس وقت امریکہ سعودی عرب اور روس سمیت تمام تیل پیداکرنے والے ممالک سے زیادہ تیل پیدا کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …