ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران مخالف امریکی پابندیوں پر عراق کا تعمیری موقف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران و عراق کے درمیان تعلقات خطے میں قیام امن کا باعث بنے گا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق خطے میں سلامتی کے دو اہم ستون ہیں لہذا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خطے میں امن کے فروغ کا باعث ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل کے بارے میں عراقی وزیر خارجہ کیساتھ ان کے مذاکرات انتہائی تعمیری رہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور عراق،علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک جیسے سوچ رکھتے ہیں اور یہ خطے میں قیام امن کے حوالے سےاہمیت کا حامل ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے حوالے سے عراقی حکومت اور عوام کی جانب سے تعمیری موقف اختیار کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بغیر کسی بیرونی مداخلت کے انتہائی مضبوط ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایرانی صدر کے دورہ عراق کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوجائیں گے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان صحت، تجارت، زائرین کی سفری سہولیات سے متعلق تعمیری مذاکرات ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …