منگل , 18 مئی 2021

صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ’حد درجہ مفصل’ ہو گا: امریکا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیسن گرین بیلٹ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبہ’صدی کی ڈیل’ حد درجہ مفصل ہوگا۔ امریکی صدارتی مشیر نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس سے خطاب میں کیا تاہم انہوں نے امریکا کے مجوزہ امن پلان کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔

اقوام متحدہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کویت کے مندوب منصور العتیبی نے کہا کہ امریکی صدارتی مشیر گرین بیلٹ نے ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔ تاہم ان کی گرین بیلٹ کے ساتھ مجوزہ امن پلان کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔گرین بیلٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے امن منصوبے کا اعلان 9 اپریل کو اسرائیلی کنیسٹ کے انتخابات کےبعد نئی تشکیل پانے والی حکومت کے دور میں کیا جائے گا۔

گرین بیلٹ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کے داماد اور مشیر گریڈ کوشنر اور اسرائیل میں امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین امن منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس میں فریقین کے لیے سیاسی اور اقتصادی پہلوئوں کی تمام تفصیلات شامل ہوں گی۔

اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار نے امریکی مشیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مشرق وسطیٰ امن منصوبہ صرف امریکا نہیں‌ بلکہ اقوام متحدہ، مشرق وسطیٰ کے لیے یورپی یونین کے گروپ چار، روس، یورپی یونین اور دیگرممالک کی حمایت سے نافذ کیا جائے گا۔کویت، انڈونیشیا اور چین نے بھی امریکی امن منصوبے کے مشکوک ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحل سے ٹکرا گیا

نئی دہلی: تیز ہواؤں اور تباہ کن سمندری طوفان تاؤتے مغربی بھارت کے ساحل سے …