اتوار , 16 مئی 2021

جرمنی اور ترکمانستان کے وزرا ئےخارجہ کی پاکستان آمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، ایک ہی دن میں دو ممالک کے وزرا ءخارجہ پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باوجود جرمنی اور ترکمانستان کے وزرا خارجہ پاکستان پہنچ گئے، پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا، ایک ہی دن میں دو ممالک کے وزرائے خارجہ کا دورہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں مثبت پیشرفت اور امن واستحکام کا پیغام دیتا ہے،دو روز قبل سعودی وزیرخارجہ پاکستان آئے۔

ذرائع کاکہنا تھاکہ جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دونوں ہم منصب الگ الگ ملاقاتیں کریں گے،دفتر خارجہ میں دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے،مہمان وزراءخارجہ وزیراعظم اور دیگر وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں کریں گے،دونوں وزرائے خارجہ آرمی سے بھی ملیں گے،باہمی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

’غزہ کا معاملہ تنازع نہیں، اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کا قتل عام ہے‘: شیریں مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ غزہ کا …