ہفتہ , 20 اپریل 2024

بھارت خواتین کیلئے 10بدترین ممالک میں سرفہرست

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کیلئے 10 بدترین ممالک میں بھارت پہلے جبکہ پاکستان چھٹے نمبرپرآگیا۔دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے بارے میں تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن نے ایک سروے کیا جس کے مطابق بھارت ٹاپ کرگیا ہے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کو سب سے زیادہ جنسی زیادتی کا سامنا بھارت میں کرنا پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت کو ریپ کیپٹل بھی کہا جاتا ہے جبکہ خواتین سے بیگار لینے میں بھی بھارت پہلی پوزیشن پر ہے یعنی خواتین کو غلام بنا کر بغیر معاوضہ ادا کیے ان سے کام کرایا جاتا ہے ۔طویل عرصے سے جنگ کا شکار افغانستان میں خواتین کو صنفی امتیاز کا سامنا ہے۔

جنگ زدہ شام میں خواتین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ انہیں جسمانی اور جنسی تشدد کا سامنا ہے جبکہ فلاحی اداروں کی جانب سے امداد کی فراہمی کے بدلے میں بھی جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔چوتھے نمبر پر صومالیہ، پانچویں پرسعودی عرب جبکہ چھٹے نمبر پر پاکستان ہے ۔پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے یہاں خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا جاتا ہے جبکہ بعض پسماندہ علاقوں میں جرگہ کے فیصلے کے تحت خواتین کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی جاتی ہے ۔ساتویں نمبر پر کانگو، آٹھویں نمبر پر یمن، نویں نمبر پر نائیجیریا جبکہ 10 ویں نمبر پر امریکہ ہے۔

امریکا کے بارے میں سروے میں کہا گیا ہے کہ یہاں خواتین کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے ۔ کام کے بدلے جنسی تعلق کا مطالبہ کیا جاتا ہے جبکہ جنسی تشدد کے واقعات میں متاثرین کو انصاف ملنا بھی مشکل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …