جمعرات , 25 اپریل 2024

جرمنی کا پاکستان سمیت10 ممالک کومحفوظ قرار دینے کا ارادہ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی نے کہا ہے دس مزید ممالک پاکستان، بھارت، جیارجیا، آرمینیا، الجزائر، مراکش، تیونس، گیمبیا، آئیوری کوسٹ اور مالدووا کومحفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو جرمنی میں پناہ دینے کی شرح پانچ فیصد سے بھی کم ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاحکومت میں شامل تینوں جماعتوں نے مخلوط حکومت کے لیے تیار کردہ معاہدے میں شمالی افریقی ممالک الجزائر، مراکش اور تیونس کو پہلے ہی محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے ۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …