بدھ , 12 مئی 2021

سعود یہ میں گرفتار تارکین کی تعداد 27 لاکھ سے بڑ ھ گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزرارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر30جمادی الثانی 1440ھ تک مملکت بھر میں مجموعی طورپر 27 لاکھ 48 ہزار 20 تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔اس آپریشن میں مملکت کی 19 سے زائد سکیو رٹی ایجنسیاں اور مختلف سرکاری و نجی ادارے حصّہ لے رہے ہیں ۔’غیر قانونی تارکین وطن سے پاک مملکت‘ کے نام سے جاری اس مہم میں اب تک 21 لاکھ 41 ہزار 312 افراد اقامہ،4 لاکھ 20 ہزار 668 افراد قانونِ محنت جبکہ ایک لاکھ 86 ہزار 40 تارکین کو سرحد سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …