پیر , 20 مئی 2019

وزیراعظم تمام حکومتی اتحادیوں سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے آج مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات ہوگی۔ ق لیگ صوبے اور مرکز میں اپنے وزراء کو با اختیار بنانے کا معاملہ اٹھائے گی۔

مرکز میں ق لیگ کو مزید ایک اور وزارت اور ایک کمیٹی کی سربراہی دینے پرغور کیا جارہا ہے۔ ق لیگ کی جانب سے چوہدری سالک اور مونس الہی کا نام وزارت کے لئے زیر غور ہے۔وزیراعظم عمران خان مرحلہ وار ایم کیو ایم، بی اے پی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز عوام کیلئے کھول دیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز کو عوام …