ہفتہ , 20 اپریل 2024

بریگزٹ ڈیل: پارلیمنٹ میں آج ایک بار پھر ووٹنگ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر پارلیمنٹ میں ووٹنگ آج ہوگی۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ترجمان کے مطابق پارلیمنٹ میں منظوری نہ ہونےکی صورت میں بریگزٹ میں تاخیرہوگی اور اگرپارلیمنٹ نےبریگزٹ ڈیل منظورنہ کی توپھرنوڈیل بریگزٹ پربھی ووٹنگ ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوری کے مہینے میں برطانوی دارالعوام نے بریگزٹ کو واضح اکثریت سے مسترد کردیا تھا جبکہ تھریسا میے بریگزٹ بل کو منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہیں اس لئے کہ یورپی یونین کے قانون کے مطابق برطانیہ کو اس یونین سے علیحدگی کا عمل انتیس مارچ دو ہزار انیس تک مکمل کر لینا ہو گا تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …