بدھ , 24 اپریل 2024

طالبان قیام امن میں بھرپور تعاون کریں، عبداللہ عبداللہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ طالبان کو چاہئے کہ قیام امن کے سلسلے میں تعاون کرنے میں حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کابل میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور افغان عوام ان مذاکرات کی کامیابی و ناکامی سے متعلق کبھی پرامید ہوتے ہیں تو کبھی ان میں تشویش پیدا ہوجاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغان عوام، جنگ کا خاتمہ اور اپنے ملک میں امن و استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں امن، اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے کہ ملک میں بیرونی فوجیوں کی موجودگی کی کوئی ضرورت ہی نہ رہے۔واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات تقریبا دو ہفتوں سے جاری ہیں جبکہ اب تک ان مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …