پیر , 20 مئی 2019

اسکول سےکیوں نکالا: طالب علم کے ہاتھوں ٹیچر قتل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نابالغ طالب علم نے اسکول سے نکالنے پر اپنی خاتون استاد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا جبکہ واقعے میں ملزم کی بہن بھی زخمی ہوگئی۔سندر پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ 17سالہ ملزم نے گلی میں شگفتہ کو روکا اور ان پر خنجر سے وار کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

پولیس افسر کے مطابق جب ملزم کی بہن استاد کو بچانے کے آگے بڑھیں تو ملزم نے انہیں بھی زخمی کردیا اور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شگفتہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ ملزم کی بہن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کا کہنا تھا کہ معمولی غلطی پر استاد نے اسے اسکول سے نکال دیا تھا جس سے وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوا۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرد خانے منتقل کردیا گیا اور رپورٹ حاصل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز عوام کیلئے کھول دیے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پوسٹل کے ملک بھر میں قائم ریسٹ ہاوسز کو عوام …