جمعہ , 7 مئی 2021

امریکی شہریوں کے لئے بھارت جانے کی سفری ہدایات جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت گئے تو جنسی ہراسانی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ٹریول ایڈوائزری کے مطابق امریکی شہری بھارت جانے کی صورت میں دہشت گردی اور جرائم پر محتاط رہیں اور مقبوضہ کشمیر نہ جائيں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور سیاحتی مقامات پر بھی واقعات پیش آئے ہیں۔امریکا نے اپنے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقوں سے بھی کم از کم دس کلومیٹر دور رہنے کے احکامات دیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

میزائل تجربے پر تنقید : شمالی کوریا نے اقوام متحدہ پر چڑھائی کردی

شمالی کوریا نے میزائل ٹیسٹ کے بعد پابندیوں کی تجویز پر اقوام متحدہ پر چڑھائی …