ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان کا جے ایف 17 سے میزائل مارنے کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔ ملکی ساختہ میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے، قابل فخرسائنسدانوں ، انجینئرز کی شبانہ روز محنتوں اور صلاحیتوں کی وجہ سے یہ ہدف مکمل ہوا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سے لیس ایک نئے ملٹی رول سکواڈرن کے قیام کا عمل سال 2018 مئی میں لایا گیا تھا، جسے نمبر 28 ملٹی رول اسکواڈرن کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال کے پہلے ماہ کی 31 تاریخ کو ایک اور نصراللہ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جو دورانِ پرواز ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …