منگل , 11 مئی 2021

پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کردارقابل تعریف ہے،جرمنی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کردی، جرمن وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھارتی پائلٹ کی رہائی کو احسن اقدام قرار دے دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔جرمن وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ عمران خان نے ہیکوماس کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی سے آگاہ کیا اور کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔جرمن وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے عمران خان کو دورہ جرمنی کی دعوت بھی دی۔

اس سے قبل مہمان وزیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔گاڑیاں بنانے والے جاپانی کمپنی مٹسوبشی کے وفد نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …