بدھ , 24 اپریل 2024

آئی فون پر میسج پڑھنے کے 3 چور طریقے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ آئی فون اور اینڈرائیڈ فون میں انتہائی مقبول میسیجنگ ایپ ہے لیکن سب اس کے ‘بلوٹِک’ سسٹم سے خوش نہیں ۔اس ایپ میں ایک ‘چیک مارک’ سسٹم ہے جس کے تحت جب ایک سرمئی ٹِک آتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے میسج چلاگیا ہے۔ دوسرے سرمئی ٹِک کا مطلب ہوتا ہے کہ مطلوبہ شخص کو میسج موصول ہوچکا ہے جبکہ جب وہ سرمئی ٹِک نیلے ہوجائیں تو سمجھ جائیں کہ اس شخص نے میسج پڑھ لیا ہے۔

جہاں پر یہ بلو ٹکس ایک سہولت ہیں وہیں یہ کچھ افراد کیلئے اذیت بھی ہیں کیوں کہ جتنی جلدی یہ ٹِک بلو ہوتے ہیں، جواب موصول ہونے کی امیدیں اتنی ہی زیادہ ہوجاتی ہیں۔اگر آپ جان بوجھ کر غیر دستیابی ظاہر کررہے ہیں تو آپ میسج پڑھنا مؤخر کرسکتے ہیں تاکہ جواب نہ دینے سے گریز کرسکیں۔

ہم آئی فون صارفین کو بتاتے ہیں ایسے تین طریقے جس سے آپ میسج بھی پڑھ لیں گے اور میسج بھیجنے والے کو معلوم بھی نہیں ہوگا۔کنورزیشن کھولنے کے بجائے، کنورزیشن کو دبا کر رکھیں تاکہ 3ڈی ٹچ پیک ونڈو آن ہوجائے۔

یہ ونڈو آپ کو گزشتہ بھیجے جانے والے اور آنے والے میسجز دِکھا دیگی جس میں آنے والا تازہ میسج بھی شامل ہوگا۔ یہاں آپ اُس میسج کو کلک کر کے بڑی اسکرین میں دیکھ سکتے ہیں یا پھر ویسا ہی رہنے دے سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ کو میسج بھیجنے والے کو علم نہیں ہوسکےگا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے۔

دوسرا طریقہ یہ کہ ہوم اسکرین کو نیچے کر کے آئی فون کے نوٹیفیکیشن سینٹر پر میسج پڑھ لیا جائے۔ ایسے بھی میسج بھیجنے والے کو آپ کےمیسج پڑھنے کا علم نہیں ہوگا۔تیسرا طریقہ ہے کہ آپ میسج پڑھنے سے قبل اپنے فون کو ایئر پلین موڈ پر لگالیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …