جمعرات , 18 اپریل 2024

فیس بک میسنجر صارفین کیلئے ڈارک موڈ فیچر متعارف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین اب فیس بک میسنجر میں ڈارک موڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔میسنجر کا ڈارک موڈ گزشتہ برس آزمائشی مراحل میں تھا اور چند مخصوص ممالک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔اب یہ ان تمام صارفین کیلئے درستیاب ہے جن کے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین میسنجر ایپ موجود ہے۔ڈارک موڈ کو زیر استعمال لانے کیلئے آپ کو پہلے کسی جاننے والے یا خود کو ایک میسج کرنا ہوگا جس میں صرف چاند کی ایموجی ہو۔ جیسے کہ یہ ‘☽’۔

ایک بار آپ یہ کردیں تو چاند کی متعدد ایموجیز آپ کی اسکرین میں برسنے لگ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے ڈارک موڈ فیچر اَن لاک ہوگیا ہے اور آپ اِسے ایپ کے سیٹنگ مینو سے کھول بند کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …