بدھ , 12 مئی 2021

صدر حسن روحانی کی حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرم میں حاضری

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےکربلائے معلی میں حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی ۔صدر حسن روحانی اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ عراق کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے عراق کے صدر برہم صالح اور وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ صدر حسن روحانی آج کربلائے معلی پہنچے جہاں کربلا کے گورنر نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور اس کے بعد صدر حسن روحانی نے حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے حرمین کی زیارت کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے امریکہ کی جانب سے بلاواسطہ پیغام وصول کرنے کی تردید کر دی

اسپوٹنک کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ واشنگٹن تھا جو ایک طویل …