جمعہ , 19 اپریل 2024

اقوام متحدہ کے امن مندوب کا دورہ غزہ ، مقامی فلسطینی قیادت سے ملاقات

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب نے گذشتہ روز فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔ اپنےہنگامی دورے کے دوران انہوں‌نے مقامی فلسطینی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ ‘یو این’ مندوب نیکلولائے میلاڈینوف شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔

فلسطینی بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ میلاڈینوف سوموار کو اچانک دورے غزہ پہنچے۔قبل ازیں فلسطین کے لیے قطر کے سفیر محمد العمادی نے بھی غزہ کا دورہ کیا جہاں انہوں‌نے حماس کی قیادت سے غزہ میں انسانی امور تبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ حالیہ ایام میں مصری انٹیلی جنس کے وفود بھی کثرت کے ساتھ غزہ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں حماس کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ ہفتے مخٹلف ممالک کے وفود غزہ کا دورہ کریں‌گے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …