منگل , 16 جولائی 2019

سینکڑوں پاؤنڈ نہ ہزاروں ڈالر،ویزہ صرف 8 ڈالر میں ملےگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کا اعلان آج کریں گے،کن ممالک کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت ملے گی، اعلان آج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے بارے وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجےاعلان کریں گے، پہلے مرحلے میں پانچ ممالک کے شہریوں کےلئےای ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی،جن ممالک کے شہریوں کے لئےای ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی ان میں ملائیشیا، چین،برطانیہ، امارات اور ترکی کے شہری شامل ہیں۔

ذرائع کاکہناتھاکہ نئی ویزہ پالیسی کا اعلان وزیر اعظم آفس میں ایک بڑی تقریب میں کیا جائے گا،ملائیشیاء، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اورترکی کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت ملے گی،ویزہ پالیسی کا پہلا مرحلہ ایک ماہ پرمشتمل ہوگا جس کامقصدسیاحت کو فروغ دینا ہے،نہ سینکڑوں پاؤنڈ نہ ہزاروں ڈالر،پانچ ممالک کو پاکستان کا ویزہ اب صرف 8 ڈالر میں ملےگا۔

علاوہ ازیں170ممالک کو ای ویزہ، 90 ممالک کو بزنس اور 55 کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت دی جائے گی،چینی سیاحوں کے لئے کندھاراتہذیب تک رسائی ممکن بنائی جائے گی،تمام ممالک کے صحافیوں کو بھی ویزہ کے حصول میں آسانی دی جائے گی، این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

علاقے میں بحران و بدامنی کی وجہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی، عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر خارجہ نے بغداد میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ …