منگل , 23 اپریل 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آ گئے

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ایف بی آر کے ریڈار میں آ گئے، ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے جو اثاثہ جات ظاہر کئے وہ حقیقت سے بہت کم ہیں۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ملتان نے ابتدائی معلومات ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کو پہنچا دی ہیں ، 24 نیوز کو حاصل ہونے والی تفصیلات جو وزیر خارجہ نے اپنی آمدن اور اثاثہ جات کے حوالے سے ایف بی آر کو ظاہر کروائی ہیں اس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے 20 لاکھ 68 ہزار آمدن اور 24 کروڑ 70 لاکھ 66 ہزار 876 کے اثاثے ظاہر کیے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ایف بی آر تمام تر ریکارڈ وزارت خزانہ کو دے گا جس کے بعد ایک آرڈر پاس ہو گا اور پھر وزیرخارجہ کو نوٹس دیا جائے گا، اس نوٹس کے بعد وزیر خارجہ کے پاس کمشنر اپیل دائر کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہو گا ،اپیل دائر نہ کرنے پر وزیر خارجہ کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ظاہر آمدن اور اثاثے حقیقی ریکارڈ سے کم ثابت ہونے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف احتساب کا عمل بھی شروع ہو سکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …